اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: صدف جعفر کی ضمانت کے خلاف عرضی مسترد

کانگریس رہنما صدف جعفر نے کہا کہ عدالت نے یہ بہت بڑی راحت دی ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے سی اے اے مظاہرین کی تصویر پر مشتمل پوسٹر لکھنؤ کے چوراہوں پر لگایا تھا، جس پر ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن اترپردیش حکومت نے عدالت عظمیٰ کا رخ کیا تھا۔

لکھنؤ: صدف جعفر کی ضمانت کے خلاف عرضی مسترد
لکھنؤ: صدف جعفر کی ضمانت کے خلاف عرضی مسترد

By

Published : Sep 23, 2021, 9:39 PM IST

رواں ہفتے لکھنؤ کی عدالت نے اتر پردیش پولیس کی ایک عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ دراصل اتر پردیش پولیس نے عدالت میں درخواست دیا تھا کہ سماجی کارکن صدف جعفر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، اس کے تحت جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔ اس ضمانت کو رد کر کے دوبارہ جیل بھیجا جائے لیکن عدالت نے یوپی پولیس کی درخواست کو منسوخ کردیا ہے۔

لکھنؤ: صدف جعفر کی ضمانت کے خلاف عرضی مسترد

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہے کانگریس رہنما صدف جعفر نے کہا کہ عدالت نے یہ بہت بڑی راحت دی ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے سی اے اے مظاہرین کی تصویر لکھنؤ کے چوراہوں پر لگایا تھا، جس پر ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن اترپردیش حکومت نے عدالت عظمیٰ کا رخ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو حکومت 5 لاکھ روپے دے: کانگریس

انہون نے بتایا کہ اس کے بعد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ کچھ دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی ملی، لیکن اب اتر پردیش پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ اس ضمانت کو منسوخ کر دیا جائے لیکن عدالت نے یوپی پولیس کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم، غریب اور مزدور کسان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ خواتین کی حفاظت پر مسلسل سوال کریں گے۔ ہمارے خلاف حکومت جو بھی قدم اٹھائےگی۔ ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details