اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے آج عارضی طور پر شہر کے چار بڑے ہوٹلز کو حاصل کیا ہے، جہاں کوروناوائرس کے ٹسٹ کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں ابھیشیک پرکاش نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج و معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے شہر کے چار بڑے ہوٹلز کو لیا جارہا ہے جہا متاثرین کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔
اترپردیش میں اب تک مجموعی طور پر 81 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 16 نئے ہیں، تاہم ضلع انتظامیہ متاثر متاثرین کے تعاون میں منہلک ہے واضح رہے کہ اجازت حاصل کرنے کے بعد جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس جی پی جی آئی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کے لیے ہوٹل پکاڈیلی اور ہوٹل لیمون ٹری حاصل کیا گیا ہے۔
وہیں گومتی نگر میں واقع ہوٹل رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، حیات ہوٹل سمیت فیئر ڈیل ہوٹل کو فوری طور پر خالی کرایا جارہا ہے۔
لکھنؤ میں ابھیشیک پرکاش نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج و معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے شہر کے چار بڑے ہوٹلز کو لیا جارہا ہے جہا متاثرین کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے واضح رہے کہ یہ بات ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ پولیس کمشنر نوین اروڑہ کو اس کے لیے نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے، جس کی تمام تر سہولیات ان کے ذمہ ہوں گی، تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے حاصل شدہ ہوٹل کو معقول رقم کی ادائیگی کریگا۔
وہیں دوسری جانب ریاست کی یوگی حکومت کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لیے ہر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
اسی ضمن میں دیگر ریاستوں اور اضلاع سے آنے والے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے اور ان کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔