اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں کووڈ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر کرائے جا رہے ہیں اور اس کام کو انجام دینے کے لیے لیب ٹیکنیشن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
لیب ٹیکنیشن کی موت پر ہنگامہ ڈیوٹی کے دوران انشل نام کے ایک لیب ٹیکنیشن کی کورونا سے متاثر ہو گیا۔ بعد ازاں اس کو بہتر علاج نہ مل پانے کے سبب اس کی موت ہو گئی۔
احتجاج کر رہے ایل ٹی ملازمین کا کہنا کہ جب میڈیکل اسٹاف کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا جا رہا ہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے اسٹاف کو واجب معاوضہ دیا جائے اور ان کا بیما کرایا جائے کیونکہ وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کو پورا کر رہے ہیں۔
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے کوڈ ٹیسٹنگ کے کام میں بھی تیزی آئی ہے۔ ایسے میں ایل ٹی اسٹاف کی ذمہ داری کو دیکھتے ہوئے حکومت کو بھی ان کی فکر کرنی ہوگی اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کرائی جا سکتی ہے۔