بریلی:عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد مذہبی مقامات سے لوگوں نے لاؤڈ اسپیکر اُتارنا شروع کر دیا ہے۔ بریلی میں تقریباً ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے ہیں، جبکہ تقریباً چار سو مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔ پولیس نے تاکید کی ہے کہ ایک مذہبی مقام پر صرف ایک لاؤڈ اسپیکر ہی نصب کیا جائے گا اور اُس کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہئے Loudspeakers Removed In Bareilly۔
Loudspeakers Removed In Bareilly: بریلی میں ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے
اترپردیش میں حکومت کے سخت احکامات کے بعد مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹائے جا رہا ہیں۔ اس سمت میں رائے بریلی میں قریب 153 اضافی لاؤڈ سپیکر اتار لیئے گئے اور 406 مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کر دی گئی Loudspeakers Removed In Bareilly۔
Loudspeakers Removed In Bareilly
مزید پڑھیں:
بریلی ڈویژن کے ضلع بدایوں، شاہ جہاں پور اور پیلی بھیت اضلاع میں بھی مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران شاہ جہاں پور میں چار درگاہوں سے بھی لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے، جب کہ 35 کی آواز کم کر دی گئی۔ بدایوں میں 350 سے زائد لاؤڈ سپیکر اُتارے گئے ہیں۔ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔ اس موقع پر موجود مذہبی رہنماؤں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔