اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج میں ٹڈیوں کا حملہ - ٹڈی دل

پریاگ راج میں آج صبح ٹڈی بڑے پیمانے پر داخل ہوگئے اور پورے شہر میں ٹڈیاں ہی ٹڈیاں نظر آرہی ہیں۔

ٹڈی دل
ٹڈی دل

By

Published : Jun 12, 2020, 10:50 AM IST

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں بڑے پیمانے پر ٹڈیوں نے حملہ کردیا ہے اور سیکڑوں ایکٹر پر پھیلی تیار کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ۔

ایک مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں اپنے گھر سے باہر نکلی تو ہر طرف ٹڈیاں ہی ٹڈیاں نظر آئیں اور ان ٹڈیوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے اور دیگر چیزوں کا سہارا لیا گیا۔

دیگر مقامی خاتون نے اس تعلق سے بتایا کہ اچانک ہمیں ٹڈیوں کا ایک بڑا دل قریب آتے نظر آیا، جس کے سبب پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی، جس کے بعد ہم نے انھیں بھگانے کے لیے پٹاخے جلائے اور تیز آواز میں گانا بجانا شروع کردیا، ٹڈیوں کی وجہ سے یہاں سبھی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details