اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: لاک ڈاؤن توڑنے والوں سے جرمانہ وصولا جائے گا

کورونا وائرس کو لیکر ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کے ڈی ایم نے فرمان جاری کیا ہے۔ ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن توڑنے والوں سے جرمانہ وصولا جائے گا۔

ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ
ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ

By

Published : Mar 24, 2020, 10:57 PM IST

کورونا وائرس سے کو لیکر بچاؤ سے متعلق عوام کو بیدار کرنا اس مہلک بیماری سے لڑنے کا سب سے کار آمد طریقہ ہے۔

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر حکومت اور انتظامیہ کے ذریعہ مسلسل جدو جہد کی جا رہی ہے۔

اس کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع کے ساتھ ہی رامپور میں بھی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران لوگوں کے بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن توڑنے کی بھی شکایتیں موصول ہوئیں ہیں۔ لاک ڈاؤن توڑنے سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت انتباہ کے بعد ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے بھی اپنا عوام کے نام اپنا فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن توڑنے والوں سے جرمانہ وصولا جائے گا۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جو کوئی بھی اس لاک ڈاؤن کو توڑکر باہر آئے گا وہ مختلف قسم سے سزا کا مستحق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس درمیان جتنا بھی جرمانہ وصولا جائے گا، اس کو الگ رکھا جائے گا اور اس رقم کو کورونا وائرس سے لڑنے میں کام میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ لاک ڈاؤن توڑکر باہر آئیں اور پیسہ دیں۔ تمام ہی لوگوں کو سمجھداری دکھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا اس لئے کر رہے ہیں تاکہ اسے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details