اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2020, 3:59 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : لاک ڈاؤن سے میریج ہال مالکان کو مزید نقصان

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میریج ہال مالکان اور شادی سے جڑے تمام تاجر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی سیزن ہونے کے باوجود میریج ہال میں سناٹا ہے۔

لاک ڈاؤن سے میریج حال مالکان کو مزید نقصان
لاک ڈاؤن سے میریج حال مالکان کو مزید نقصان

جن افراد نے میرج ہال کی بکنگ کرائی تھی، وہ یا تو اپنا پیسا واپس لے رہے ہیں یا پھر اپنی تاریخ بڑھا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں میریج ہال مالکان کو اپنے مستقبل کی فکر ہونے لگی ہے۔ قابل غور ہو کہ شمالی بھارت میں اپریل سے جون تک شادی کی سہالگ (سیزن) ہوتی ہے، چونکہ ان دنوں زیادہ تر اسکول بند ہوتے ہیں اور لگ کھیتی کسانی کے کاموں سے بھی آزاد ہوتے ہیں۔

بارہ بنکی شہر میں کل 55 میریج ہال ہیں۔ جہاں مارچ سے لیکر مئی ماہ تک مزید بکنگ تھیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بکنگ کا پیسہ واپس ہو رہا ہے یا تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے میریج ہال مالکان کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

ابھی لاک ڈاؤن جاری ہے اور 30 اپریل تک اس میں توسیع کے پورے امکانات ہیں، ایسے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی شادی جیسے جلسے کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایسے میں اسے لیکر بھی میریج ہال مالکان میں خدشہ بنا ہوا ہے۔

میریج ہال مالکان کا امکان ہے کہ اس برس اب بکنگ آنا مشکل ہے، شادی ملتوی ہونے سے صرف میریج ہال مالکان ہی نہیں اس سے جڑے تمام کاروباریوں کو بھی مزید نقصان ہونے کے امکانات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details