اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suhail Manzoor on Saulat Public Library: صولت پبلک لائبریری کیلئے معروف لائبریرین کے مشورے - صولت پبلک لائبریری کے صدر کا انتقال

لائبریرین سہیل منظور Librarian Suhail Manzoor نے کہا نے کہا کہ مرحوم شوکت علی خان کو ہمارا حقیقی خراج عقیدت Tribute to Shaukat Ali Khan یہی ہوگا کہ صولت لائبریری Saulat Public Library کو سجانے سنوارنے کے لیے جو خواب انھوں نے دیکھے تھے، پورے کیے جائیں۔

صولت پبلک لائبریری کی بقا اور استحکام کے لیے مفید مشورے
صولت پبلک لائبریری کی بقا اور استحکام کے لیے مفید مشورے

By

Published : Dec 4, 2021, 8:55 PM IST

Suhail Manzoor on Saulat Public Library: صولت پبلک لائبریری کیلئے معروف لائبریرین کے مشورے

اترپردیش کے رامپور میں صولت پبلک لائبریری کے نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ کے انتقال Newly elected President of Saulat Public Library Died کے بعد لائبریری ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ اس سے متعلق ملک و بیرون ممالک میں لائبریرین کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے لائبریری کنسلٹنٹ سہیل منظور نے صولت پبلک لائبریری کے لئے کئی اہم مشورے دیے۔

صولت پبلک لائبریری کی بقا اور استحکام کے لیے مفید مشورے

ملک و بیرون ممالک میں لائبریرین کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے لائبریرین سہیل منظور نے کہا کہ صولت پبلک لائبریری رامپور کی تہذیب و ثقافت کی علامت Rampur civilization and culture ہی نہیں بلکہ ہمارا علمی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کو ترتیب دینے اور بہتر بنانے کے سلسلے میں میری مرحوم شوکت علی خان سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن بدقسمتی سے زندگی ان سے وفا نہیں کر سکی اور وہ ہم سب کے بیچ سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahmani Unani Center in Rampur: رامپور میں رحمانی یونانی ادویات کے مرکز کا قیام

انہوں نے کہا کہ شوکت علی خان کو ہماری حقیقی خراج عقیدت یہی ہوگی کہ اس لائبریری کو سجانے سنوارنے میں جو خواب شوکت صاحب نے دیکھے تھے اس کو مکمل کیا جائے۔ سہیل منظور نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس لائبریری کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ ایسا نہ ہو کہ مقامی لوگ بھی اس سے نا آشنا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کے علمی ذخیرے کو فروغ دیا جائے اور اس کے ہر قسم کے وسائل کو بہتر بنایا جائے۔

واضح رہےکہ شوکت علی خان کے صدر منتخب ہونے کے بعد ابھی سکریٹری کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا کہ اس درمیان شوکت علی خان اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ صولت پبلک لائبریری سے وابستہ افراد آئندہ کس طرح صدر اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details