اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جنگ کسی بھی ملک کے حق میں بہتر نہیں' - رامپور

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کی سماجی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کسی بھی ملک کے حق میں بہتر نہیں۔

وزیر اعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام خط روانہ

By

Published : Mar 17, 2019, 6:22 PM IST

اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام خط روانہ کیے گئے ہیں۔

تنظیم کے صدر نے کہا کہ موجودہ دور میں پوری دنیا کے تمام ممالک میلوں دور تک حملہ کرنے والے میزائل اور دیگر اسلحوں سے لیس ہیں اور مزید یہ ستم کہ چند ممالک نے نیوکلیائی طاقت تک حاصل کرلی ہے۔

وزیر اعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام خط روانہ

انہوں نے کہا کہ تاریخ سے معمولی سی دلچسپی رکھنے والا شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details