اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: میلہ گراؤنڈ کے دروازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے مکتوب - deoband saharanpur news

دیوبند کے مختلف علاقے میں الگ الگ دروزاے تعمیر کئے گئے تھے، جن میں سڑک کی تعمیر کی وجہ سے متعدد دروازے توڑ ڈالے گئے ہیں۔

letter-to-rebuild-mela-ground-gate-in-deoband
دیوبند: میلہ گراؤنڈ کے دروازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے مکتوب

By

Published : Jan 18, 2020, 3:18 PM IST


ریاست اترپردیش کے سہارنپور کے دیوبند کے علاقہ شری ترپور بالا سندری میلے کے مین گیٹ کی تعمیر پوری نہ ہونے اور چار سال قبل میلہ گراﺅنڈ میں توڑے گئے دروازے کو دوبارہ تعمیر نہ کئے جانے پر بی جے پی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

دیوبند: میلہ گراؤنڈ کے دروازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے مکتوب

اور انہو ں نے ایس ڈی ایم دیوبند کو شکایتی مکتوب دے کر میلے سے قبل مین گیٹ سمیت توڑے گئے سبھی دروازے کو دوبارہ تعمیر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ دھرنا ، احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

بی جے پی کارکنا ن نے سابق شہر صدر گجراج رانا کی قیادت میں ایس ڈی ایم راکیش کمار کو دیئے گئے شکایتی مکتوب میں کہا کہ ساڑھے چار سال قبل دیوی کنڈ روڈ کو چوڑا کرائے جانے کے دوران اس وقت کے نگر پالیکا چیئرمین معاویہ علی کی جانب سے میلہ گراﺅنڈ کے مین گیٹ سمیت مہارانا پرتاب گیٹ ، شہید گیٹ، مہارشی بالمیکی گیٹ، مہاراج اگرسین گیٹ، بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈکر کے گیٹ کے علاوہ دیگر مذہبی رہنماﺅں کے نام سے میلہ احاطے میں تعمیر شدہ دروازہ کو توڑا گیا تھا۔

بی جے پی کارکنان کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد مرتبہ موجودہ نگر پالیکا چیئرمین کو میمورنڈم دے کر دروازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن مذکورہ دروازہ کی تعمیر نہیں کرائی جارہی ہے ، اتنا ہی نہیں میلے کے مین گیٹ کی تعمیر بھی بیچ میں ہی لٹکی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details