اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: موٹر سائیکل کے معاوضے کے لیے پٹواریوں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں موٹر سائیکل معاوضے کا مطالبہ لے کر گزشتہ روز تحصیل کے تمام پٹواریوں نے بلاک آفس سے تحصیل آفس تک موٹر سائیکلوں پر مظاہرہ کیا۔

پٹواریوں کا احتجاج

By

Published : Nov 20, 2019, 6:37 PM IST

اترپردیش پٹواری تنظیم کے بینر تلے سہارنپور کے علاقے دیوبند میں سیکڑوں پٹواریوں نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

پٹواریوں کا احتجاج

پٹواریوں کا الزام ہے کہ انھیں موٹر سائیکل کے پیٹرول کے لیے صرف 100 روپے دیے جاتے ہیں۔ جس کے سبب انھیں اپنے خرچ پر پیٹرول بھرواکر متعلقہ علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔

پٹواریوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ نومبر سے دوسرے علاقوں میں کام نہ کرنے کے فیصلے پر پٹواری تنظیم قائم ہے اور وہ حکومت کے کسی بھی طرح کے کام کے لیے اپنی نجی گاڑیوں کہ استعمال نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بار بار مطالبہ کیے جانے کے بعد بھی اُن کے مطالبے کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کے سبب پٹواری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ تحصیل میں صرف مہینے کے پہلے اور تیسرے منگل اور سنیچر کو موجود ہوں گے۔

پٹواری تنظیم کے صدر شیشراج کا کہنا ہے کہ یہ ریلی پورے ملک کے پٹواریوں کے حق کے لیے نکالی گئی ہے کیونکہ پٹواریوں کو جو گریڈ دیا جا رہا ہے وہ بیحد معمولی ہے موجودہ دور میں بھی یہی حالات بنے ہوئے ہیں جو آج سے دس برس قبل تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پٹواری محکمے میں ابھی تقریباً 8000 اسامیاں کالی پڑی ہیں اور تنظیم چاہتی ہے کہ اترپردیش حکومت ان عہدوں پر جلد تقرریاں کرے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details