نوئیڈا: 'آزادی کا امرت مہوتسو' پروگرام کے تحت گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ جج اور جے ہند کمار سکریٹری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے گلگوٹیا یونیورسٹی میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکرٹری جےہند کمار سنگھ نے کہا کہ اساتذہ طلبا کو منزل تک لے جانے کا ایک ذریعہ اور ان کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔ استاد کا مقام والدین کے مقابلے میں بلند ہوتا ہے۔ والدین بچے کو جنم دیتے ہیں مگر استاد طلبا کی کردار سازی کرکے روشن مستقبل کی بنیاد تیار کرتا ہے۔
بیداری پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے جہیز اور انٹی ریگنگ کے موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔