اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کا نام کیسے پڑا آپ بھی جانئے

آج پوری دنیا کورونا وائرس کے نام سے واقف ہے، لیکن متعدی بیماری کو بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس یا کوویڈ 19 کا نام دیا گیا ہے۔

جانیں کورونا وائرس کا نام کسیے پڑا اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے
جانیں کورونا وائرس کا نام کسیے پڑا اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے

By

Published : Apr 4, 2020, 5:37 PM IST

عالمی ادارہ صحت نے لوگوں اور ملک کے جذبات کا احترام کرتے ہوئےاس کا نام دیا ہے، تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں کیونکہ کئی بار ایبولا، سوائن فلو وغیرہ بیماریوں سے لوگوں کے ذہنوں پر غلط اثر پڑا تھا ہے۔ ایسے نام جو لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کورونا وائرس پھیلانے کے لئے ذمہ دار ہے کیونکہ اس وائرس کا مرکز چین کے ووہان شہر ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس وائرس کا نام کیسے آگیا؟

کسی بیماری یا وائرس کے نام رکھنے سے پہلے کن کن چیزوں پر غور کیا جاتا ہے، جس سے نام سے کسی بھی ملک،کمیونیٹی، نام یا علاقے کو اس نام سے تکلیف نہ ہو۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کسی بھی وائرس کا نام لینے سے پہلے کن چیزوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔

وائرس کا نام کیا ہے کورونا وائرس یا کوڈ 19؟

  • بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعے اس وائرس کا نام جینیاتی ڈھانچے (آئی سی ٹی وی) کی بنیاد پر رکھا ہے۔
  • موجودہ کورونا وائرس کی بیماری کو پہلے عارضی طور پر 2019nCoV. کا نام دیا گیا تھا۔
  • ڈبلیو ایچ او نے 11 فروری 2020 کو اس وائرس کا آفیشیل نام کا اعلان کیا تھا۔
  • عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس مرض کا نام کوویڈ ۔19 رکھا گیا ہے۔
  • یہ بیماری سب سے پہلے سال 2019 میں پائی گئی تھی۔ اس بیماری کا پتہ پہلی بار دسمبر 2019 میں چین کے ووہان میں پایا گیا تھا۔
  • 'کورونا' نام لاطینی زبان کے تاج لفظ سے لیا گیا، جسے کورونا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ اس وائرس کی سطح پر پروٹین اسپائکس کی وجہ سے، یہ ایک تاج کی طرح لگتا ہے۔

فی الحال یہ وائرس مختلف ناموں، جیسے کورونا، نوویل کورونا، کورونا وائرس سے جانا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اس وائرس کو 'چینی وائرس' قرار دیا، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہواتھا۔

وہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس بیماری کا نام رکھنے کی تمام رپورٹس کے پیش نظر کورونا وائرس یا کوویڈ ۔19 کا نام دیا ہے۔ یہ نام بتانے کے لئے ، عالمی ادارہ صحت نے لوگوں کے احترام اور ملک کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا ہے، تاکہ کسی کے جذبات کوتکلیف نہ پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details