یوگی نے بدھ کو سنسکرت کے شلوک کے ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'اترپردیش بپلک اور پرائیویٹ پراپرٹی نقصان وصولی مینول 2020 کے مطابق لکھنؤ و میرٹھ میں جلد ہی 'پراپرٹی ڈیمج کلیم ٹریبیونل کا قیام کیا جائے گا۔ نیا اترپردیش ہے۔ شرپسند عناصر سے سخت کے ساتھ نپٹا جائے گا۔اترپردیش کو لاقانونیت منظور نہیں ہے'۔
'نئے اترپردیش میں لاقانونیت کو کوئی جگہ نہیں'
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پراپرٹی ڈیمج کلیم ٹریبیونل کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کو انتباہ دیا ہے کہ اب ریاست میں لاقانونیت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی اور سماج دشمن عناصر سے حکومت پوری سختی سے نپٹے گی۔
نئے اترپردیش میں لاقانونیت کو کوئی جگہ نہیں:یوگی
وزیر اعلی نے لکھا کہ 'پبلک یا پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر سے وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔مستعد اترپردیش محفوظ اترپردیش'۔