اکھیلیش یادو کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور بی جے پی کی جانب سے ان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد دورہ کے دوران وزیرقانون برجیش پاٹھک نے اکھیلش یادو کے کورونا ویکسین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اکھلیش یادو کے بیان پر وزیرقانون برجیش پاٹھک کا رد عمل انھوں نے کہا کہ اکھیلش کے بیان کی پوری دنیا میں مذمت ہورہی ہے اکھلیش یادو کا یہ بیان ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:بارہ بنکی: وزیرصحت نے ڈرائی رن کا جائزہ لیا
برجیش پاٹھک نے مزید کہا کہ آئندہ اسملبی انتخابات میں ریاست کی عوام یادو کے اس بیان کا جواب دے گی۔