اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر میں لاء اینڈ آرڈر مستحکم کرنے پر زور - لا اینڈ آرڈر

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں جرائم و جرائم پیشہ افراد کو قابو میں کرنے اور لا اینڈ آرڈر کو مستعد کرنے کے لیے ضلع کے تمام سینیئر افسران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

سینیئر افسران کا اجلاس

By

Published : Jul 20, 2019, 11:59 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر کی قانونی اور امن و امان کی صورت حال کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کے مقصد کے تحت ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ کرتے ہوئے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

انہوں نے اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں بہتر قانون اور امن و امان کا پیغام جائے تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی کایقین ہو ۔اس کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بنیاد پر ضلع میں ہر قسم کے مافیاؤں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں پارکنگ مافیا، کان کنی مافیا، شراب مافیا، آئی ٹی سیکٹر کے مافیا، زمین مافیا اور دیگر قسم کے مافیاؤں کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ کارروائی یقینی بنانے او ر ان کی نشاندہی کارروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details