اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانوں کی سیوا اور قرآن مجید کتاب کا اجراء

شعبہ علم امراض نفسیات اے ایم یو کے سابق صدر اور معروف سماجی کارکن پروفیسر سہیل احمد اعظمی نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ریٹائرڈ پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی کی کتاب "انسانوں کی سیوا اور قرآن مجید" کا اجراء اپنی رہائش گاہ پر کیا۔

Launch of the book "insanon ki seva aur Quran majeed"
"انسانوں کی سیوا اور قرآن مجید" کتاب کا اجراء

By

Published : Dec 14, 2020, 1:59 PM IST

Updated : Dec 14, 2020, 7:46 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ریٹائرڈ پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی کی کتاب "انسانوں کی سیوا اور قرآن مجید" کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس کتاب کا اجرا شعبہ علم امراض نفسیات اے ایم یو کے سابق صدر پروفیسر سہیل احمد اعظمی کی رہائش گاہ پر ان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

رسم اجرا کے اس موقع پر کتاب کے مصنف کے علاوہ شعبہ دینیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد اصلاحی بھی موجود تھے۔ مدھر سندیش سنگم، نئی دہلی سے شائع شدہ اس کتاب میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کریم میں اللہ رب العزت کی عبادت و بندگی بجالانے کے ساتھ اس کے بندوں کی خدمت اور بھلائی کا کام انجام دینے پر خاص زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مصنف نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اہل ایمان کی یہ خصوصیات بیان کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی نفع پہنچاتے رہتے ہیں۔ قرآن کی بہت سی آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی محسنین یعنی لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور انہیں بہترین اجر عطا فرمائے گا۔

مزید پڑھیں:

تنتر منتر کے جنون میں بیوی کا قتل

پروفیسر اصلاحی کی اس کتاب میں اس نکتہ کو خاص طور سے نمایاں کیا گیا ہے کہ قرآن مجید بلا کسی تفریق سب کے ساتھ اچھا برتاؤ، انصاف اور بھلائی کا معاملہ کرنے کی تاکید کرتا ہے۔ رسم اجرا اس موقع پر شرکاء نے اس کتاب کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details