اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاپوڑ میں مظاہرہ، لاٹھی چارج - مظاہرین  نے سی اے اے ، این آر سی قانون کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر ہاپوڑ میں شہریتی ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس کینے لاٹھی چارج کی۔

Lathi charge during a protest against the CA in Hapur
سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے دوران لاٹھی چارج

By

Published : Dec 21, 2019, 9:50 AM IST

Updated : Dec 21, 2019, 8:20 PM IST

بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور عوام پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے دوران لاٹھی چارج

مظاہرین نے سی اے اے ، این آر سی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راستے کو بلاک کر دیا۔

اس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا کیوں کہ راستہ جام ہوگیا تھا۔

جس سے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کے بعد ، شرپسند مشتعل ہوگئے اور پولیس اور عام لوگوں کے درمیان پتھراؤ ہونے لگا۔

پتھراؤ کی اطلاع کے بعد اعلی حکام موقع پرپہنچ گئے ، ڈی ایم نے لوگوں سے بھیڑ کو پرسکون کرنے کی اپیل کی اور لوگوں کو گھر جانے کے لئے کہا۔

آئی جی آلوک کمار کے مطابق بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے صرف ایک گولے چھوڑے گئے اور بھیڑ منتشر ہوکر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئی۔

Last Updated : Dec 21, 2019, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details