اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں شہید دیویندر مشرا کی آخری رسومات ادا کی گئی

کانپور انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے سی او دیویندر کمار مشرا کی آج کانپور کے بھیرو گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئی، جہاں اعلی عہدیداروں سمیت کنبے موجود رہے۔

کانپور میں شہید دیویندر مشرا کی آخری رسومات ادا کی گئی
کانپور میں شہید دیویندر مشرا کی آخری رسومات ادا کی گئی

By

Published : Jul 4, 2020, 1:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں گزشتہ جمعرات کی دیر رات شرپسندوں کو پکڑنے کے لئے گئی پولیس ٹیم پر تابڑ توڑ فائرنگ میں سی او سمیت آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے، پولیس اہلکار میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بہت سے فوجیوں کو انتہائی سنگین حالت میں ریجنسی میں داخل کیا گیا ہے۔

کانپور میں شہید دیویندر مشرا کی آخری رسومات ادا کی گئی

واضح رہےکہ واقعہ کانپور کے چوبے پور تھانہ علاقے کے تحت واقع بکرو گاؤں کا ہے، جہاں جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے، بیٹھور اور چوبے پور پولیس نے وکاس دبے کے گاؤں بکرو میں اس کے گھر پر دبش دی، تو وہیں وکاس اور اس کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا۔

فائرنگ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں سی ای او سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک اور کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، وکاس دبے موقع سے فرار ہوگیا، پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو ریجنسی اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم ہاؤس لایا گیا۔

جہاں اعلی افسران اور کنبہ کے افراد سمیت اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نائب وزیر اعلی کیشیو پرساد موریہ نے ریاستی اعزاز کے ساتھ شہدا کو الوداع کیا۔

وہیں رات گئے چوبے پور کے سی ای او دیویندر کمار مشرا کی لاش کو کانپور میں ان کے گھر لایا گیا، جس کے بعد آج صبح دیویندر کمار مشرا کو کنبے اور عہدیداروں کے ساتھ بھیروگھاٹ لایا گیا جہاں دیویندر کمار مشرا کی بیٹی نے انہیں مکھ اگنی دی اور اہل خانہ سمیت اعلی عہدیداروں نے نم آنکھوں سے الوداع کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details