اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: یک روزہ ورکشاپ

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اقلیتی طبقے کے طلبا کو اسکالرشپ فارم بھرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس لیے یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

By

Published : Aug 30, 2019, 8:19 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:45 PM IST

یک روزہ ورکشاپ

اسکالرشپ کے لیے طلبا کو درپیش مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے ایک لکھنؤ میں یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نند کمار نندی اور ریاستی وزیر محسن رضا کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

یک روزہ ورکشاپ، ویڈیو

ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نند کمار نے رواں تعلیمی سال کے لیے اسکالر شپ کی درخواستیں طلب کی ہیں جس میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس کے طلبا درخواست دے سکتے ہیں۔

ریاستی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی منشاء ہے کہ سماج کے ہرشخص تک حکومت کی اسکیم کی معلومات پہنچے تاکہ سبھی لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں آج ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں ملک کے آٹھ صوبوں کے اساتذہ اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ آئے ہوئے ہیں ان میں جموں و کشمیر کے بھی کئی لوگ شامل ہیں۔

نندی نے کہا کہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ سبھی فارم آن لائن داخل کیے جاتے ہیں جس وجہ سے طلبہ کو بڑی پریشانی ہوتی ہے اسی سے بچنے کے لیے ٹیکنیکل ایکسپرٹ، اساتذہ کو آن لائن فارم بھرنے سے متعلق معلومات فراہم کریں گے تا کہ اساتذہ طلبا کو فارم بھرنے میں مدد کر سکیں۔

اس کے علاوہ ریاستی وزیر محسن رضا نے کہا کہ یوگی حکومت اقلیتی سماج کے لیے بہتر کام کر رہی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج یہ ورکشاپ منعقد کیا گیا تا کہ کسی بھی طالب علم کو پریشانی نہ ہو۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ اقلیتی طبقے کے 5 کروڑ طلباء کو اسکالرشپ دیا جائے گا تا کہ کوئی بھی طالب علم مالی تنگی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نا رہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details