اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: سماج وادی پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج - سماج وادی پارٹی

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد کے بعد ملک بھر میں کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کا بھی احتجاج جاری ہے۔

سماج وادی پارٹی کا احتجاج
سماج وادی پارٹی کا احتجاج

By

Published : Oct 9, 2021, 2:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے امبیڈکر پارک سے پیلی کوٹھی چوراہے پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کر کے خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

سماج وادی پارٹی کا احتجاج

اس احتجاج کی وجہ سے پیلی کوٹھی چوراہے پر ٹریفک جام ہوگیا جس سے راہگیروں کو کافی پریشانی ہوئی۔ سی او سٹی اندو سدھارتھ نے ٹریفک جام کھلوایا۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر داخلہ کے بیٹے نے اپنی گاڑی کسانوں کے اوپر چڑھا کر کسانوں کا قتل کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

خواتین کمیشن کی سابق رکن مہیشوری کماری یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے حکومت چل رہی ہے ایسے حالات میں تو صدر راج نافذ ہونا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details