لکھیم پور تشدد تشدد کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا سمیت تین ملزمان کی ضمانت پر بحث مکمل ہوگئی۔ عدالت میں آشیش کے وکیل نے موقع داردات پر آشیش کے موجود نہ ہونے کے تمام دلائل دیئے۔
استغاثہ نے وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کے جائے حادثہ پر ہونے کے تمام ثبوت پیش کیے۔ دوسری طرف آشیش کے وکیل نے بھی دو اور ملزمین آشیش پانڈے اور لوکوش رانا کی ضمانت پر اپنے دلائل دیئے۔ ڈسٹرکٹ جج مکیش مشرا نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد کلیدی ملزم آشیش، ساتھی آشیش پانڈے، لوکوش رانا کی ضمانت مسترد کر دی۔ ڈی جی سی اروند ترپاٹھی نے کہا کہ عدالت میں استغاثہ کے ٹھوس ثبوتوں کی وجہ سے دفاع کے دلائل کام نہیں کر سکے۔