اترپردیش کے مئو ضلع کی کئی گاؤں پنچایتوں میں مسلم ووٹرز فیصلہ کن ہیں۔ انہیں میں سے ایک گاؤں پنچایت ندواسرائے ہے۔ 2500 سے زائد آبادی پر مشتمل ندواسرائے میں تقریباً 70 فیصد مسلم ہیں۔ یہاں کے باشندوں کا آبائی پیشہ زراعت ہے۔
ندواسرائے کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہاں ترقیاتی کاموں کی سخت درکار ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ندواسرائے میں ٹیلنٹ کی کمی ہے۔ یہاں کا ایک ہونہار کرکٹر کامران خان ندواسرائے ہی نہیں بلکہ پورے مئو ضلع کا نام روشن کر رہا ہے۔
گاؤں کے باشندے چاہتے ہیں کہ ندواسرائے میں تکنیکی تعلیم کے مرکز قائم کئے جائیں۔ یہاں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ندواسرائے کو مئو ضلع ہیڈکوارٹر سے منسلک کرنے والی اہم سڑک سالوں سے مرمت کی منتظر ہے۔