اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کشمیر میں سول ہلاکتوں کے خلاف کرانتی سینا کا احتجاج - protests over Kashmir incident in Muzaffarnagar

کرانتی سینا کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ 'لکھیم پور واقعہ کو لے کر سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے ہلاک ہونے والے کسانوں کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن کشمیر معاملے کو لے کر نہ تو حکومت اور نہ ہی اپوزیشن آواز اٹھا رہی ہے۔'

مظفرنگر: کشمیر واقعہ پر کرانتی سینا کا احتجاج
مظفرنگر: کشمیر واقعہ پر کرانتی سینا کا احتجاج

By

Published : Oct 10, 2021, 6:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے پرکاش چوک پر ہندو مذہبی تنظیم کرانتی سینا کے عہدیداروں اور کارکنان نے کشمیر میں تازہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران کرانتی سینا کے کارکنان نے بینر پر موجود اپوزیشن رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جینت چودھری کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے تصاویر پر لال رنگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفرنگر: کشمیر واقعہ پر کرانتی سینا کا احتجاج

کرانتی سینا کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ 'جس طرح لکھیم پور واقعہ کو لے کر سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے ہلاک ہونے والے کسانوں کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے ان کو معاوضہ بھی دلوایا لیکن کشمیر معاملے کو لے کر نہ تو حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کی سیاسی پارٹیاں آواز اٹھا رہی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: حاجِن میں عام شہری کا گولی مار کر قتل

انہوں نے کہا کہ 'اس دوہرے رویے کے خلاف ہماری تنظیم کرانتی سینا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے ان کے معاوضے کے لیے مطالبہ کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details