اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرانتی سیناکا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کرانتی سینا نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر آدھے ننگے ہو کر درختوں کی چھال پہن کر شہر کے مرکزی چوراہوں سے ریلی نکالی اور مرکزی چوراہے شیو مورتی پر بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

کرانتی سیناکا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج
کرانتی سیناکا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 9, 2021, 6:01 PM IST

ہندومذہبی تنظیم کرانتی سینا تنظیم کے عہدے داروں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری تنظیم کرانتی سینا کے ذریعے بڑھتی ہوئی رسوئی گیس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر آدھے ننگے ہو کر احتجاج کر رہی ہے۔

کرانتی سیناکا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر لگام لگائی جائے اور مسلسل رسوئی گیس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: مظفر نگر میں کرانتی سینا کی جانب سے چین کا پرچم نذر آتش

جس سے عام آدمی کے اوپر خرچ کا بوجھ کم پڑ سکے۔ وبا نے ہمارے روز گار کو بالکل ختم کر دیا ہے دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سبھی پریشان ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details