اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوشامبی: خاتون ڈاکٹر سے بدسلوکی، ایف آئی آر درج

اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ضلع پنچایت صدر کے بیٹے کے خلاف منجھن پور کوتوالی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کوشامبی: خاتون ڈاکٹر سے بدسلوکی، ایف آئی آر درج
کوشامبی: خاتون ڈاکٹر سے بدسلوکی، ایف آئی آر درج

By

Published : Apr 21, 2020, 11:39 AM IST

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مہیوا گھاٹ علاقے کی ایک خاتون کو درد زہ کے بعد ڈلیوری کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ڈیوٹی پر ڈاکٹر ریکھا سنگھ تھیں۔

اسی درمیان ضلع پانچایت صدر اودھ رانی کا بیٹا جی پی سنگھ اسپتال پہنچا۔ اس نے خاتون کو اپنا رشتہ دار بتایا اورکسی بات پر ڈاکٹر ریکھا سنگھ سے کہا سنی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ الزام ہے کہ ضلع پنچایت صدر کے بیٹے نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ نازیبا سلوک کیا ہے اور نوکری سے نکلوا دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس حرکت سے دلبرداشتہ ڈاکٹر ریکھا نے منجھن پور کوتوالی میں تحریر دے کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details