اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا

کانپور میں پتگ اڑا کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ شریک تھے وہیں بڑی تعداد میں حلیم کالج کے گراؤنڈ پر عورتیں بھی جمع ہوئیں، جس میں سو سال کی ایک بزرگ دادی بھی شریک تھیں۔

پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا
پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا

By

Published : Jan 20, 2020, 12:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے حلیم کالج گراؤنڈ پر بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی جس میں تمام مذاہب کے مرد۔خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ اس گراؤنڈ پر لوگ ہاتھوں میں پتنگیں لیے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا ''نو سی اے اے ، نو این پی آر ، نو این آر سی''۔

پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا، دیکھیں ویڈیو

مظاہرین نے پتنگ اڑا کر اس کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ہم شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں اور اس بل کو نہیں مانیں گے اور نہ ہی کاغذ دکھائیں گے۔


اس احتجاج میں سکھ، عیسائ اور دلت سماج کے لوگ بھی شریک تھے تاہم کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں حالانکہ خواتین پتنگ نہیں اڑا رہی تھی لیکن وہ بھی اس گراونڈ پر احتجاج میں موجود رہیں اور ان سب میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہ سو سال کی ایک بزرگ دادی بھی تھیں جو این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سب یہیں پیدا ہوئے، یہیں رہیں گے اور یہیں مریں گے لیکن کاغذ نہیں دکھائیں گے ۔

سکھ رہنماء سر سردار گل کا کہنا ہے کہ سرکار کی نیت صاف نہیں ہے، اسے اگر پاکستان، بنگلہ دیش یا افغانستان میں مظلوم لوگوں کو واپس ہی لینا ہے تو وہ پہلے پاکستان میں موجود مہاجر سکھ اور سندھی کو بھارت واپس بلائے تب ہم سمجھیں گے کہ آپ کی نیت صاف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details