آج ایس ڈی ایم دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا گیا۔
کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر احتجاجی مظاہرہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تحصیل دیوبند میں رشوت خوری اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں ہوپا رہا ہے۔ متعدد مرتبہ افسران کو بھی تحریری طو رپر مطلع کیا جاچکا ہے مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسان اپنے مسائل کی عرضی دیتے ہیں مگر ان کا ازالہ نہیں کیا جارہا ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بجاج شوگر فیکٹری کے ذریعے کسانوں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کے سبب کسانوں کو مالی دشواریاں پیدا ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ نگلی مہاجن سے بسیڑا، پہاڑپور، میرپور، ناگل جانے والے راستے کو جو کہ فی الوقت بند پڑا ہے اسے فوراًکھولا جائے ۔ ناگل کے مین بازار میں ناجائز قبضہ کو ہٹوانے ، پنیالی بجلی فیڈر پر سرسینہ اور قریبی گاﺅں کو جوڑے جانے، آم کی فیڈر کی 33 ہزار کیوی کی لائن کو فوراً شروع کئے جانے، جنتا انٹر کالج ریلوے روڈ ناگل پر برساتی نالے کی تعمیر کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔