ضلع ایس ایس پی نتن تیواری کا دعوی ہے کہ معصوم بچی کے جسم پر جس طرح کے نشانات پائے گئے ہیں اس سے اس بچی کے ریپ ہونے کا امکان ہے۔
میرٹھ: معصوم بچی کا ریپ کے بعد قتل - میرٹھ
علیگڑھ میں دو برس کی بچی کے قتل کا معاملہ ابھی تازہ ہی تھا کہ میرٹھ ضلع کے بھرم پوری تھانہ علاقے کے ایک نالے میں آٹھ سالہ بچی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریپ کے بعد قتل
انہوں نے بتایا 4 جون چاند رات کو قریب 9 بجے بچی کو اغوا کیا گیا تھا اور دو دن بعد اس بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے تفتیش کے لیے چند افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اہم ملزم ابھی تک گرفت سے باہر ہے. پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی دی جائے گی۔