اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: قومی یوم کھیل کے موقع پر 'کھلاڑی گھیرا پروگرام' کا انعقاد - کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان

قومی یوم کھیل کے موقع پر نوئیڈا سماجوادی پارٹی مہانگر کے نائب صدر شکیل سیفی نے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔

National Sports Day
National Sports Day

By

Published : Aug 29, 2021, 4:56 PM IST

قومی یوم کھیل کے موقع پر اترپردیش کے نوئیڈا میں سماجوادی پارٹی مہانگر کے سینئر رہنما شکیل سیفی کی صدارت میں "کھلاڑی گھیرا پروگرام" کا انعقاد پرکاش ہسپتال کے قریب سیکٹر 32 میں کیا گیا۔ کھیلوں کے مختلف شعبوں کے کھلاڑیوں نے اس 'کھلاڑی گھیرا پروگرام میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

نوئیڈا: قومی یوم کھیل کے موقع پر 'کھلاڑی گھیرا پروگرام' کا انعقاد

اس موقع پر شکیل سیفی اور منڈل صدر مدن پال سنگھ نے کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور ہاکی کھیل میں میجر دھیان چند کی غیرمعمولی خدمات کو خراج پیش کیا۔

شکیل سیفی نے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا، جس میں بہترین کھلاڑی کو مین آف دی ٹورنامنٹ، مین آف دی میچ اور ریجنل سماج اسپورٹس ٹرافی، جیتنے والی ٹیم کو دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نڈا نے دھیان چند کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

اس کھلاڑی گھیرا پروگرام کے موقع پر شکیل سیفی اور کرپوری ٹھاکر منڈل کے ساحل چودھری، منڈل صدر مدن پال سنگھ کے ساتھ ندیم، کلام ، سورج، دھننجے ،تنویر حسین، محمد اسامہ، سمت ندیم، سونو وغیرہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ قومی کھیل کا دن ہر سال 29 اگست کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک میں قومی کھیل کا دن منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details