اردو

urdu

بریلی: کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

By

Published : Jul 27, 2021, 7:16 PM IST

بریلی میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کا سیاسی دائرہ مزید مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ قریب دو مہینے قبل، ضلع پنچایت کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے دو ممبران، کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی نمائندگی دونوں مسلم ممبروں کی شمولیت کے ساتھ ضلع پنچایت میں بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی کا کوئی ممبر ضلع پنچایت انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا تھا۔

بریلی: کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی
بریلی: کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ضلع پنچایت کے وارڈ نمبر 24 سے قدآور لیڈر سردار خان کی بہن مُشتری بیگم اور وارڈ 59 سے کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تقریباً دو ماہ قبل مکمل ہوئے ضلع پنچایت انتخابات میں مُشتری بیگم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے فتح حاصل کی تھی اور کوثر خان وارثی نے 'اے آئی ایم آئی ایم' کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ضلع صدر سے اندرونی اختلافات کی وجہ سے کوثر خاں وارثی 'اے آئی ایم آئی ایم' سے الگ ہوگئے۔ اس کے بعد، آج دونوں مضبوط ارکان نے کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔

بریلی: کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی
غور طلب ہے کہ بریلی ضلع پنچایت میں کل 60 وارڈ ہیں۔ جس میں سماج وادی پارٹی کے 26 ارکان، بھارتیہ جنتا پارٹی کے 13، بہوجن سماج پارٹی کے 6، عآپ کے 2 اور اے آئی ایم آئی ایم کے 1 ممبر نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ 12 ممبر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان میں پہنچے ہیں۔ اب جب کہ 'اے آئی ایم آئی ایم' کے واحد ممبر، کوثر خان وارثی نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی ہے تو ضلع پنچایت میں 'اے آئی ایم آئی ایم' کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔
بریلی: کوثر خان وارثی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

یہ بھی پڑھیں: مصر سے وطن لوٹے مولانا کمال مصطفیٰ کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال

آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئی مُشتری بیگم کے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، اب آزاد ممبروں کی تعداد کم ہوکر 11 رہ گئی ہے۔ ابھی تک ضلع پنچایت میں کانگریس کا کوئی نمائندہ نہیں تھا، لیکن ان دونوں ممبروں کے کانگریس میں شامل ہونے کے ساتھ ہی اب کانگریس کے نمائندے بھی ضلع پنچایت کے ایوان میں موجود رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details