اردو

urdu

Invitational Golf Tournament کپل دیو اینڈ گرانٹ تھورنٹن انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ کا اغاز27 ستمبر کو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راونڈر کپل دیو اور گرانٹ تھورنٹن نے آج پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا (PGTI) کے اشتراک سے نئے سالانہ گولف ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا- اس ٹورنامنٹ کا نام کپل دیو– گرانٹ تھورنٹن انویٹیشنل ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پیشہ ور افراد شوقیہ، کارپوریٹس اور مشہور گولفرز کے ساتھ کھیلیں گے۔ Invitational Golf Tournament

By

Published : Sep 19, 2022, 8:37 PM IST

Published : Sep 19, 2022, 8:37 PM IST

کپل دیو اینڈ گرانٹ تھورنٹن انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ کا اغاز27 ستمبر کو
کپل دیو اینڈ گرانٹ تھورنٹن انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ کا اغاز27 ستمبر کو

نوئیڈا:کپل دیو– گرانٹ تھورنٹن انویٹیشنل گالف اوپن ٹورنامنٹ 27 سے 30 ستمبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔بھارت کایہ والا پہلا فل فیلڈ پی جی ٹی آئی ایونٹ ہوگا۔پی جی ٹی آئی گروگرام میں ڈی ایل ایف گالف اینڈ کنٹری کلب کے گیری پلیئر کورس میں کھیلا جائے گا۔ گیری پلیئر کورس کو دنیا کے سب سے شاندار اور چیلنجنگ کورسز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ Kapil Dev and Grant Thornton Invitational Golf Tournament begins In Noida

ٹورنامنٹ میں ایک کروڑ روپے کی کل انعامی رقم ہوگی اور اس میں 126 پیشہ ور گولفرز حصّہ لیں گے۔ دو دن کے بعد، ٹاپ 50 کھلاڑی ٹائی فائنل راؤنڈ میں پہنچ جائیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ گولفرز، مشہور شخصیات اور کارپوریٹ لیڈروں پر مشتمل شوقیہ ٹیموں کو راؤنڈز 3 اور 4 میں پیشہ ور افراد کے ساتھ الگ الگ ٹیم کے انعامات کے لئے مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Aaron Finch Hails Virat Kohli ایرون فنچ نے ویراٹ کوہلی کو بہادر کھلاڑی قرار دیا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راونڈر کپل دیو نے کہاکہ میں ٹورنامنٹ کے بارے میں واقعی پرجوش ہوں اور وشیش چانڈیوک کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ہندوستان کی گولفنگ کی تاریخ میں واقعی تاریخی ایونٹ بنانے کے اپنے وژن کو شیئر کیا۔ میں تقریب کی میزبانی کے لئے ڈی ایل ایف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایونٹ کو دیگر عالمی اسٹینڈ آؤٹ ایونٹس کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جیسے کہ یو ایس پی جی اے ٹور پر سالانہ پیبل بیچ پرو-ایم اور ہوم گولف سینٹ اینڈریوز میں یورپی ٹور ڈن ہل چیمپئن شپ ہیں۔Conclusion:Kapil Dev and Grant Thornton Invitational Golf Tournament begins

ABOUT THE AUTHOR

...view details