اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: خواتین کے مسائل کے حل کے لیے میٹنگ - کانپور

کانپور شہر میں خواتین پرمظالم کو روکنے کے لیے ریاستی خواتین کمیشن کی رکن پونم کپور کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں متعددخواتین کے مسائل کو سننے کے بعد متعلقہ حکام کو فوراً حل کرنے کا حکم دیا۔

خواتین کے مسائل

By

Published : Jun 20, 2019, 9:59 AM IST

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواتین کمیشن کی رکن پونم کپور نے بتایا کہ یہ میٹنگ گزشتہ جنوری کی پانچ تاریخ کو ہونی تھی لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے ہو نہیں پائی۔

خواتین کے مسائل

گذشتہ روز تقریبا آٹھ متاثرین کے مسائل کو سنا گیااور موقع پر ہی اسے حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ دن میں ایک بار خواتین تھانہ انچارج کے ساتھ میٹنگ کرکے متاثرین کی سماعت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details