اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: اٹل گھاٹ کا افتتاح وزیراعظم کریں گے

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں 14 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی اٹل گھاٹ کا افتتاح کریں گے اور بوٹ پر بیٹھ کر گنگا ندی کا معائنہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Dec 13, 2019, 11:19 AM IST

Updated : Dec 13, 2019, 1:21 PM IST

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 14 دسمبر کو کانپور جائیں گے۔ وہاں وہ گنگا کی آلودگی کا معائنہ کریں گے۔ گنگا کنارے نئے تعمیر ہوئے اٹل گھاٹ کا افتتاح کریں گے۔

صوبہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعظم پارٹی کے کارکنان سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ گنگا گھاٹ کا معائنہ کرنے کے لیے آج صوبہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آئے تھے اور معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ہی انہوں نے کھاٹ پر اپنی سیلفی بھی نکالی۔

بتا دیں کہ 'نمامی گنگا پروجیکٹ' کے تحت کانپور میں گنگا کو صاف کرنے کی مہم چل رہی ہے۔
شہر کانپور کے تقریبا 18 نالے جو گنگا ندی میں گرتے ہیں جس سے گنگا ندی آلودہ ہو رہا ہے۔ ان نالوں کو بند کرنے کے لیے کئی بار مہم چلی لیکن اس بار ان کو باقاعدہ بند کرکے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ گنگا کی آلودگی کو جانچنے پرکھنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ایک بوٹ پر بیٹھ کے کچھ دور تک گنگا کا معائنہ کریں گے اس کے بعد گنگا بیراج پر نیا تعمیر کردہ اٹل گھاٹ کا نریندر مودی افتتاح کریں گے۔

اٹل گھاٹ کا افتتاح وزیراعظم کریں گے
افتتاح کرنے کے فورا بعد وہ واپس دلی روانہ ہو جائیں گے۔ اسی تیاری کو جانچنے پرکھنے کے لیے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کانپور آئے اور اٹل گھاٹ کا معائنہ کیا۔ اٹل گھاٹ کے معائنہ سے مطمئن ہونے کے بعد انہوں نے وہاں پر ایک سلفی بھی لی۔

بتا دیں کہ گنگا میں گرنے والے کچھ نالے مکمل طور پر ابھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی طرف منتقل نہیں ہو سکے ہیں لیکن ان کو پھر بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ نریندر مودی کے سامنے کسی بھی طریقے کی آلودگی نہ دکھائی دے۔ یہ بند نالے اوور فلو ہو کر یا تو شہر کی سڑکوں پر آجائیں گے یا پھر سے گنگا ندی میں بہنے لگیں گے۔

کانپور: مہنگائی کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ

Last Updated : Dec 13, 2019, 1:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details