اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر احتجاجی خواتین کو ورغلانے کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے محمد علی پارک میں گزشتہ کئی روز سے خواتین کی جانب سے جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کچھ خواتین یہاں کی خواتین کو ورغلانے اور بہکانے کا کام کررہی ہے۔

By

Published : Feb 7, 2020, 6:53 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:24 PM IST

پولیس کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر احتجاجی خواتین کو اکسانے کا الزام
پولیس کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر احتجاجی خواتین کو اکسانے کا الزام

کانپور کے محمد علی پارک میں ایک ماہ کے زائد وقت سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔

اسی سلسلے میں کانپور پولیس نے یہ الزام عائد کیا ہےکہ اس احتجاج کو مزید بڑھانے، جاری رکھنے اور خواتین کو اکسانے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی شعبہ خواتین کی کچھ خواتین شامل ہیں، ان خواتین کی شناخت کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کانپور نے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کچھ خواتین اس احتجاج میں شامل ہیں جن کی وجہ سے شہر کا امن و امان خطرے میں ہے ۔ پولیس ان خواتین کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرے گی۔

پولیس کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر احتجاجی خواتین کو اکسانے کا الزام

واضح رہے کہ کانپور میں 20 دسمبر کو ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران چلی گولیوں کے معاملے میں پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا الزام ہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر کو کانپور میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی دوران ان لوگوں کی جانب سے چلائی گئی تھی جس میں تین لوگوں کی موت واقع ہوگئ تھی۔
بائ

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details