اردو

urdu

ETV Bharat / state

کملیش تیواری کے قتل کے بعد ہائی الرٹ - کانپور ہائی الرٹ

لکھنؤ میں ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کے بعد کانپور میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کانپور میں الرٹ

By

Published : Oct 19, 2019, 9:57 AM IST

حالات کی کشیدگی کے پیش نظر اے ڈی جی خود فورس کے ساتھ سڑکوں پر اترے اور حساس علاقوں میں دورہ کیا۔

کملیش تیواری کے قتل کے بعدکانپور میں سنسی پھیل گئی۔ ان کی موت کی خبر سنتے ہی ہندو سماج اور دیگر ہندو تنظیموں میں گہمہ گہمی مچ گئی۔

کانپور میں الرٹ، دیکھیں ویڈیو

اے ڈی جی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک عام مارچ ہے، جبکہ گذشتہ کئی دنوں سے بابری مسجد کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کانپور کو ہائی الرٹ زون میں رکھنے کا حکم دیا جاچکا ہے، اس لیے کانپور شہر کے حالات کے پیش نظر انتظامیہ بہت محتاط ہے۔

غور طلب رہے کہ لکھنؤ میں ہندو سماج کے رہنما کے قتل کی واردات کو ملزمین نے ناکہ تھانہ کے علاقے خورشید باغ کالونی کے دفتر میں داخل ہوکر انجام دیا گیا۔

کانپور میں الرٹ

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ہندو سماج کے رہنما کملیش تیواری پر گولی چلائی گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور اس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details