کانپور: اترپردیشن کے کانپور میں واقع مشہور ادارہ حلیم مسلم ایسو سی ایشن ان دنوں اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ ایک گروپ نے دستاویزات کے ساتھ پولیس کو لے کر ادارے پر قبضہ کرنے کے لئے پہنچ گیا۔ اس کو لے کر علاقے میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کیا۔ کانپور میں واقع ادارہ حلیم مسلم ایسوسی یشن کی منیجیمنٹ کمیٹی میں گزشتہ دس برسوں سے اختلاف چل رہا ہے۔ شہر کانپور میں تقریباً سترہ ایکڑ پر حلیم انگلش اسکول سی بی ایس سي بورڈ ، حلیم انٹر کالج ، ڈگری کالج ، حلیم مدرسہ قائم ہیں۔
Halim Muslim Association حلیم مسلم ایسو سی ایشن داخلی انتشار کا شکار
کانپور میں واقع مشہور ادارہ حلیم مسلم ایسو سی ایشن میں داخلی انتشار کے بیچ ایک گروپ دستاویزات کی بنیاد پر ادارے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ادارے پر دعویداری کو لے کر کئی گروپوں کے درمیان تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ Halim Muslim Association
اس کے علاوہ جبلی گرلز انٹر کالج چمن گنج، اور مدرسہ نسواں جاجمو میں چل رہا ہے۔ تین الگ الگ کمیٹیاں حلیم مسلم ایسوسی ایشن پر اپنا اپنا دعویٰ کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک ایسوسی ایشن کے سکریٹری عبد الحسیب عراقی نے حلیم انگلش میڈیم اسکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں خالی ہاتھوں واپس جانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:AIMPLB Meeting in Lucknow یونیفارم سول کوڈ آئین کی روح کے منافی، مسلم پرسنل لاء بورڈ
حلیم مسلم ایسوسی ایشن کے سکریٹری عبد الحسیب عراقی کے خلاف سیکریٹریٹ شپ کو لے عدالت میں ایک معاملہ زیرسماعت ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے حلیم انگلش میڈیم اسکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کورٹ کا آرڈر ہے۔ اس آرڈر کی بنیاد پر انہوں نے ادارے پر دعویٰ کیا ہے۔ مگر انہوں نے عدالت کے آرڈر کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا۔