اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور:اے ایس پی اپرنا گپتا معطل

22 جون 2020 کو برّا پانچ باشندہ چمن لال کے اکلوتے بیٹے سنجیت یادو کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے ایک مہینے بعد پولیس نے ان کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 24, 2020, 3:07 PM IST

اترپردیش کے ضلع کانپور کے برّا علاقے میں پیتھالوجی ٹیکنیشین کے اغوا کے بعد قتل کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپرنا گپتا کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ برّا علاقے میں ایک نوجوان کے اغوا کے معاملے میں ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے کے الزام میں تھانہ انچارج رجنیت رائے اور چوکی انچارج راجیش کمار کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔ اسی ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپرنا گپتا اور سرکل افسر منوج گپتا کو معطل کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 22 جون کو برّا پانچ باشندہ چمن لال کے اکلوتے بیٹے سنجیت یادو کا اغوا کر لیا گیا تھا۔ جس کے ایک مہینے بعد پولیس نے گذشتہ رات بتایا کہ سجیت کا قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں سجیت کے چار دوستوں کو گرفتار کیا ہے۔ اہل خانہ اس معاملے میں پہلے دن سے ہی پولیس پر لاپروائی برتنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details