اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان متھرا جیل منتقل - اترپردیش نیوز

امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹر کفیل خان کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کے بعد سنیچر کے روز انہیں متھرا جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ 14 دسمبر کے روز اے ایم یو میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران متنازعہ تقریر کی تھی۔

ڈاکٹر کفیل خان
ڈاکٹر کفیل خان

By

Published : Feb 1, 2020, 12:28 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:36 PM IST

سنیچر کے روز ایک حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کو اے ایم یو میں متنازعہ تقریر کے الزام میں عدالتی تحویل میں لیا گیا تھا، اور جس کے بعد انہیں متھرا جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

سرکل آفیسر( سیول لائنس) انل سامانیہ نے بتایا کہ کفیل خان کو جمعہ کی دیر شام یہاں لایا گیا تھا اور انھیں ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جس نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ انہیں علی گڑھ جیل بھیجا گیا تھا، لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد انہیں متھرا جیل منتقل کر دیا گیا۔

غورطلب ہے کہ ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے 14 دسمبر کو یونیورسٹی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران متنازعہ تقریر دی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details