اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mayawati Slams Yogi Govt اتر پردیش میں جنگل راج، ترقی کا ڈھنڈوڑا محض صرف ایک دھوکہ

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشاسنہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ باندہ ضلع میں جمنا ندی پر برسوں سے نامکمل پل کی وجہ سے کشتی حادثے میں کئی لوگوں کی موت، دن دہاڑے ہاپوڑ آئے ملزموں کا قتل اور اب ہمیر پور میں اجتماعی جنسی زیادتی کا دردناک واقعہ وغیرہ ثابت کرتا ہے کہ یوپی میں جنگل راج ہے اور ترقی کا محض ڈھنڈوڑا پیٹا جارہا ہے۔ Mayawati Slams Yogi Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 19, 2022, 4:16 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ریاست میں حالیہ جرائم اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں ترقی کا محض ڈھنڈوڑا پیٹا جارہا ہے۔ حقیقت میں ریاست میں جنگل راج قائم ہے۔Mayawati Slams Yogi Govt

مایاوتی کا ٹویٹ

مایاوتی نے جمعہ کو ٹویٹ کیاکہ 'باندہ ضلع میں جمنا ندی پر برسوں سے نامکمل پل کی وجہ سے کشتی حادثے میں کئی لوگوں کی موت، دن دہاڑے ہاپوڑ آئے ملزموں کا قتل اور اب ہمیر پور میں اجتماعی جنسی زیادتی کا دردناک واقعہ وغیرہ ثابت کرتا ہے کہ یوپی میں جنگل راج ہے اور ترقی کا محض ڈھنڈوڑا پیٹا جارہا ہے۔'

مایاوتی نے ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ 'مجموعی طور پر یوپی میں قانون کے غیر منصفانہ استعمال کی وجہ سے مجرم عناصر کو سزا نہیں دی جا رہی ہے، یہ خراب امن و امان کا ثبوت ہے۔ ان کی ترقی کچھ اضلاع تک محدود ہے، جبکہ یوپی کے ہر علاقے میں انتہائی غربت اور بے روزگاری ہے۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: Mayawati criticizes BJP Government: علی گڑھ: مایاوتی نے ایس پی اور بی جے پی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال



یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details