پرینکا گاندھی نے ایک مشہور ہندی روزنامہ کی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’’مہوبہ کے تاجر اندراکانت ترپاٹھی کا قتل پوری ریاستی حکومت کے طریقہ کار پر ایک سوال ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ اب اس حکومت کے افسران بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو سپاری دلوارہے ہیں‘‘۔
تاجر کے قتل پر پرینکا نے اتر پردیش حکومت کو گھیرا - یوگی حکومت پر تنقید
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مہوبہ میں ایک تاجر کے قتل پر آج اترپردیش سرکار کو گھیرتے ہوئے ریاست میں جنگل راج کا الزام لگایا۔
تاجر کے قتل پر پرینکا نے اتر پردیش حکومت کو گھیرا
’’استحصال پر آواز اٹھانا موت کا سبب بنا‘‘ عنوان سے شائع اس خبر پر کانگریس رہنما نے لکھاکہ ’’یہ جنگل راج کی خوفناک شکل ہے‘‘۔