اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور میں عدالتی کام کاج شروع - ضلع رامپور

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی تمام عدالتوں کے عدالتی کام کاج کو اب شروع کر دیا گیا ہے۔

رامپور میں عدالتی کام کاج شروع
رامپور میں عدالتی کام کاج شروع

By

Published : Jul 24, 2020, 9:55 PM IST

ضلع کچہری میں کورونا کے کیس نکلنے کی وجہ سے 21 جولائی کو 19 دن بند رہنے کے بعد ضلع کچہری پھر سے کھلی تھی، لیکن ایک نیا پازیٹیو مریض آنے کے سبب 22 جولائی کو 24 گھنٹوں کے لیے کلیکٹریٹ، کورٹ پھر سے بند کر دی گئی تھی، جو آج صبح پھر معمول کے مطابق کھل گئی۔

رامپور میں عدالتی کام کاج شروع

مہلک بیماری کووڈ-19 کے دوران ضلع رامپور کی تمام عدالتوں میں آج سے سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ کام کاج شروع ہوا، اس دوران وکیلوں نے ضلع جج سے ملاقات کرکے کچہری کے گیٹوں کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا، جس کے پیش نظر جج نے جلد ہی مناسب فیصلہ لیے جانے کا یقین دلایا۔

مہلک بیماری کووڈ-19 کے دوران ضلع رامپور کی تمام عدالتوں میں آج سے سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ کام کاج شروع ہوا

واضح رہے کہ 21 جولائی کو 19 دن بند رہنے کے بعد ضلع کچہری پھر سے کھلی تھی لیکن کچہری میں ایک نئے پازیٹیو مریض کی تصدیق ہو جانے کے سبب 22 جولائی کو 24 گھنٹے کے لیے کلیکٹریٹ اور کورٹ کو ایک مرتبہ پھر پند کر دی گئیں تھیں، جو آج صبح پھر معمول کے مطابق کھلیں، اور روز مرہ کی طرح سوشل ڈسپنسنگ کے ساتھ ضروری کام کاج نمٹائے گئے۔

رامپور کی تمام عدالتوں کے عدالتی کام کاج کو اب شروع کر دیا گیا ہے

جن میں رکن پارلیمنٹ محمداعظم خاں اور دیگر لوگوں کی ضمانت عرضیاں پیش کی گئیں۔ ضلع جج، سپیشل کورٹ، ایم پی، ایم ایل اے سپیشل کورٹ، گینگسٹر اینڈ نارکو ٹکس اور سی جے ایم کورٹ اور دیگر عدالتوں میں ضروری کام کاج ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details