اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: روزگار میلے کا انعقاد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے 'بریلی کالج' میں یک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ ضلع میں روزگار کے متلاشی افراد کو روزگار فراہم کیا جاسکے، میلے کا افتتاح ریاستی کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

روزگار میلے کا انعقاد

By

Published : Nov 21, 2019, 11:56 AM IST

بریلی کالج کے میدان میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بریلی و اطراف کے متعدد نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ اس روزگار میلے میں لڑکیوں کی تعداد بھی قابل ذکر رہی۔

روزگار میلے کا انعقاد، دیکھیں ویڈیو

روزگار میلے میں تقریباً دو درجن کمپنیوں نے 37 ایسے افراد کو اپنی کمپنی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جو باصلاحیت ہونے کے باوجود بیروزگار تھے۔

ریاستی وزیر برائے لیبر و روزگار سوامی پرساد موریہ نے روزگار میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دفاتر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع بہت محدود ہیں جبکہ نجی شعبے میں بہت سے مواقع ہیں جہاں تعلیم یافتہ نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

روزگار میلے کے افتتاح کے بعد وہاں موجود تمام روزگار کے متلاشی امیدواروں کے آف لائن درخواست اور انٹرویو کا عمل شروع کیا گیا۔

اس میلے میں مجموعی طور پر 23 کمپنیوں نے مختلف عہدوں پر متعدد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کی پیش کش کی، امیدواروں کی آسانی کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس میلے میں بریلی کے علاوہ دیگر اضلاع سے آنے والے نوجوانوں میں بی ٹیک، ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، بی ایس سی، بی کام اور دیگر اسٹریم کے نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر سوامی پرساد موریہ نے 33 نوجوانوں کو کمپنیوں کے آفر لیٹر خود اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

حکومت روزگار کی فراہمی اسکیم کے ذریعہ روزگار دے رہی ہے اور اب تک یوگی حکومت میں تقریباً دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اس کے لیے مستقل کام کیا جارہا ہے اور اسی طرح ریاست کے 50 اضلاع میں بھی روزگار میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details