اردو

urdu

ETV Bharat / state

Job Fair At AMU اے ایم یو میں منعقدہ جاب فیئر ’پرواز‘ میں وسیع پیمانے پر طالبات کی شرکت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے اشتراک سے طالبات کے لئے ’پرواز‘ کے عنوان سے ایک خصوصی جاب فیئرکا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا ایک ہزار طالبات نے رجسٹریشن کروایا تھا اور 15 کمپنیوں نے شرکت کی۔

اے ایم یو میں منعقدہ جاب فیئر ’پرواز‘ میں وسیع پیمانے پر طالبات کی شرکت
اے ایم یو میں منعقدہ جاب فیئر ’پرواز‘ میں وسیع پیمانے پر طالبات کی شرکت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 7:56 PM IST

اے ایم یو میں منعقدہ جاب فیئر ’پرواز‘ میں وسیع پیمانے پر طالبات کی شرکت

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ٹریننگ پلیسمنٹ آفس (ٹی پی او) پرواز کے ذریعے خواتین تک ایک ایسا موقع فراہم کر رہا جس سے وہ با اختیار بنے اور اپنے قوم و ملک کی ترقی میں اپنی شراکت دیں۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا سب کی زمیداری ہے اور ٹی پی او سب کو دعوت دیتا ہے کہ وہ خواتین کو با اختیار بنانے کی حمایت اور جشن منانے میں ہاتھ بٹائیں، اور سب کے لیے ایک زیادہ جامع اور مساوی افرادی قوت کی طرف پیش قدمی کریں۔

اے ایم یو کے ویمنس کالج میں منعقد ہونے والے اس جاب فیئر میں کیمبے ہیلتھ کیئر، دہلی پبلک اسکول، آئی آئی ایم ٹی اور دیگر سرکردہ اداروں نے شرکت کی۔ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے پرواز کی کامیابی کا سہرا اسٹوڈنٹس کوآرڈینیٹرز اور رضاکاروں کے سر باندھا۔ انھوں نے کالج کی کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اے ایم یو کے عزم کو دوہرایا۔

ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) سعد حمید نے کہا کہ پرواز کے لئے تقریباً 1,000 رجسٹریشن ہوئے تھے، جو خواتین کے پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے کے لیے جوش و جذبے اور ایسے پروگراموں کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔


ایسوسی ایٹ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر سہیلہ پروین اور ڈاکٹر مزمل مشتاق نے طالبات کے لئے اس پروگرام کی اہمیت بیان کی اور رضاکاروں اور شرکت کرنے والے اداروں کی اجتماعی کاوش کو سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین اور پروفیسر سلمیٰ احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔ کیمبے ہیلتھ کیئر کے نائب صدر اور ’پرواز‘ کے اسپانسر مسٹر فائنان خواجہ نے اے ایم یو کے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایک روزہ جاب فیئر پرواز کے سیکرٹری محمد یاسر نے بتایا اس کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات کو جاب فراہم کر خود مختار بنا ایک روشن مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جانب سے یہ ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعہ سے طالبات کے لیے مستقبل میں راہیے ہموار ہونگی جس سے وہ ملک کی ترقی میی اپنا کردار ادا کر سکینگی۔

خواہشمندوں کے زبردست ردعمل کے ساتھ پرواز کو حیرت انگیز طور پر 1,000 رجسٹریشنز موصول ہوئیں، جو خواتین میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو بہتر بنانے کے جوش کا مظاہرہ کرتا ہیی۔ یہ قابل ذکر کارنامہ ایونٹ کی اہمیت اور اس طرح کے مزید پلیٹ فارم بنانے کی فوری ضرورت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Palestine Issue in AMU مسئلۂ فلسطین پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ویبینار

پروفیسر سلمیٰ احمد، ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ریسرچ، اے ایم یو نے اس بات پر زور دیا کہ پرواز عالمی سطح پر خواتین کی نمائندگی کی بات کرتا ہیی جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے- اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح علیگڑھ مسلم یونیورسٹی تعلیم میں خواتین کو علم اور موافقت دے سالوں سے انکو اہم مہارتوں سے آراستہ کرتی آ رہی ہے۔ اس نے صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور جدید دور میی نیٔ صلاحیتوں کو حاصل کر زندگی میی استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے خواتین ارتقا کے جانب زیر قدم ہیی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details