مفتی ارشد فاروقی نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ پیش آئے سانحہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'نقاب پوش مجرموں نے جے این یو کیمپس میں داخل ہوکر طلبا کے ساتھ غیر آئینی اور غیر اخلاقی طورپر مارپیٹ کو انجام دیا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔'
'جے این یو واقعے پر ملک شرمندہ ہے‘
ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں قصبہ دیوبند کے رہنے والے معروف عالم دین مفتی مولانا ارشد فاروقی نےسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جے این یو سانحہ پرانسانیت اور ملک شرمندہ ہے‘
مفتی ارشد فاروقی نے کہا کہ ’جے این یو سانحہ پرانسانیت اور ملک شرمندہ ہے‘۔
آن لائن فتویٰ شعبہ کے چیئرمین مفتی ارشد فاروقی نے اپنی واضح رائے دیتے ہوئے کہا کہ جے این یو میں ، آئینی طور پر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے طلباءکو آر ایس اے کے طلبا کو زدوکوب کیا اور جو پولیس جامعہ ملیہ اور اے ایم یو میں داخل ہوکر اور جانوروں کی طرح طلبا کو مار پیٹ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی تھی ، وہی پولیس جے این یو وہ گیٹ کے باہر خاموش تماشائی بن کر کھڑی ہوگئی۔