اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو: اے ایم یو نے کینڈل مارچ نکالا

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا پر ہوئے حملے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے یکجہتی کینڈل مارچ نکالا۔

جے این یو معاملہ: اے ایم یو نے یکجہتی کینڈل مارچ نکالا
جے این یو معاملہ: اے ایم یو نے یکجہتی کینڈل مارچ نکالا

By

Published : Jan 6, 2020, 2:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں حملے کے خلاف یونیورسٹی آرٹس فیکلٹی سے لے کر باب سید تک کل رات یکجہتی کینڈل مارچ نکالا۔

یکجہتی کنڈل مارچ کے دوران طلبا نے اے بی وی پی مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ 'جے این یو میں حملہ کرنے والے نقاب پوش غنڈوں کے ساتھ اے بی وی پی کے طلبا بھی شامل تھے۔'

جے این یو میں حملہ کے بعد اے ایم یو کے یکجہتی کینڈل مارچ کو مدنظر علی گڑھ انتظامیہ نے یونیورسٹی سرکل کو چھاؤنی میں تبدیل کیا۔ باب سید پر یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم کے ساتھ پراکٹر پروفیسر عفیف اللہ کے ساتھ کچھ یونیورسٹی کے اساتذہ بھی دکھے۔ یکجہتی کینڈل مارچ سے پہلے باب سید سے گزرتے وقت یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بھی روک کر پراکٹر اور دیگر عہدیداران سے بات کی۔

جے این یو معاملہ: اے ایم یو نے یکجہتی کینڈل مارچ نکالا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا کہ 'یہ کینڈل مارچ اظہار یکجہتی کے لیے نکالا گیا ہے۔'

فیض الحسن نے کہا کہ 'ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے ان لوگوں پر ایکشن لے جو باہر سے آئے اور طلبا و اساتذہ پر حملہ کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details