اردو

urdu

By

Published : Aug 29, 2022, 8:49 PM IST

ETV Bharat / state

Rare Surgery saves Life Of child جے این ایم سی کے ڈاکٹروں کی ڈھائی سالہ بچے میں ٹیومر کی کامیاب سرجری

ضلع مراد آباد کے ایک ڈھائی سالہ بچے ریان کی ریڑھ کی ہڈی کے بڑے ٹیومر کی جے این ایم سی کے ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کی۔ JNMC Doctors team carry out a rare surgery

Etv Bharat
Etv Bharat

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج مغربی اترپردیش کا ایک بڑا ہسپتال و کالج ہے، جہاں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ طلبا کو ڈاکٹر اور نرسنگ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ جواہرلال نہرومیڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں علاج کے لیے آئے ضلع مراد آباد کے ایک ڈھائی سالہ بچے ریان کی دونوں ٹانگوں میں گزشتہ 6 ماہ سے شدید کمزوری تھی، جے این ایم سی میں داخل ہونے پر علاج کے دوران اس بچے کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں ایک بڑا ٹیومر ہے جو سینے تک پھیلا ہوا ہے اور جسم میں خون سپلائی کرنے والی ایک رگ کو بھی اس نے اپنی زد میں لے رکھا ہے۔ JNMC Doctors team carry out a rare surgery

ڈھائی سالہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی جانچ کے بعد نیوروسرجن اور کارڈیو تھوراسک سرجن کی ایک ٹیم نے ایک ہی نشست میں بچے کا آپریشن کیا اور ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکالا۔ جے این ایم سی کے نیوروسرجن ڈاکٹر احمد انصاری نے بتایا 'اس سرجری میں تقریبا پانچ گھنٹے لگے کیونکہ ٹیومر ریڑھ کی ہڈی اور پانچ ورٹیبر سیکمنٹس پر مشتمل اعصاب کو دبا رہا تھا، ہم نے پورے ٹیومر کو ہٹادیا ہے'۔

سرجری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کارڈیو تھوراسک سرجن پروفیسر محمد اعظم حسین نے کہا 'ہم نے ٹیومر کے بقیہ حصے کو نکالنے کے لیے سینے کے بائیں حصہ کو کھولا، یہ جسم کی سب سے بڑی رگ کو بند کر رہا تھا۔ سر جری بذات خود خطر ناک تھی کیوں کہ ٹیومر کو نکالنے کے لیے باریکی سے معائنہ کرنا ضروری ہوتا ہے'۔ پروفیسر رمن موہن شرما، صدر شعبہ نیورو سرجری نے کہا کہ ایک چھوٹے بچے میں تقریبا پندرہ سینٹی میٹر کے اتنے بڑے ٹیومر کا آپریشن کرنے کے لیے بہت زیادہ مہارت اور ٹیم مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروفیسر شہلا علیم اور ڈاکٹر الطاف رحمن حیدر نے بچے کو اینستھیسیا دیا۔ Rare Surgery saves Life Of child

شعبہ نیوروسرجری کے پروفیسر ایم فخر الہدی نے کہا کہ جے این ایم سی میں زیادہ پیچید نیورو سرجیکل کینسر کئے جارہے ہیں۔ اس خاص معاملے میں ٹیم ورک کی ضرورت تھی۔ ڈاکٹر تابش خاں نے کہا کہ بچوں میں بہتر نتائج کے لئے عمدہ سرجریکل مہارت کے ساتھ آپریشن کے بعد کی مدت میں گہری طبی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروفیسر راکیش بھارگو، ڈین اور پرنسپل، جے این میڈیکل کالج نے نیورو سرجنوں اور کارڈیو تھوراسک سرجنوں کی ٹیم کو اس کامیاب سرکاری پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Heart Operation at JNMC: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن

ABOUT THE AUTHOR

...view details