ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے ایس ایس پی ڈی پردیپ کمار کی ہدایت پر پولیس علاقے میں چیکنگ اور گشت کررہی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق سٹی کوتوالی پولیس اور سوات کی ٹیم نے مشترکہ طور پر 15 مارچ کو چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو پولیس نے روکا اور ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے چوری اور ڈکیتی کے 36 موبائل فون برآمد کیے۔