اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: 28 افراد کے اسلحہ کا لائسنس معطل - اسلحہ لائسنس معطل

جونپور میں خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ہتھیار رکھنے والے 28 افراد کے اسلحہ لائسنس معطل کردئے گئے ہیں۔

Jaunpur: Arms licenses of 28 people suspended
جونپور: 28 افراد کے اسلحہ لائسنس معطل

By

Published : Jul 15, 2020, 4:40 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ہتھیار رکھنے والے 28 افراد کے اسلحہ لائسنس معطل کردئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سبھی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 30جولائی کو عدالت میں حاضر ہوکر اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آفیشیل ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانوں میں سے 28 اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کے بارے میں ایس پی اشوک کمار کو بھیجی گئی رپورٹ میں آنے والے مجوزہ پنچایتی الیکشن میں اسلحہ نمائش کے امکانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور علاقہ کے تمام ایسے لوگ ہیں جن پر مختلف تھانوں میں سنگین دفعات میں مقدمہ درج ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں سے نقض امن کا شبہ ہے۔ جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے سبھی کے لائسنس معطل کرتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ ضلع میں تقریبا ساڑھے 12 ہزار اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ ایس پی کی رپورٹ پر لائسنس کو ابھی معطل کیا گیا ہے۔ سبھی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد فورا اسلحہ کو متعلقہ تھانے میں جمع کرانا ہوگا۔ تھانہ انچارجوں کو بھی اس کے لئے مستعدی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ طے شدہ تاریخ میں جواب سننے کے بعد اگر اطمینان نہیں ہوا تا لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details