اترپردیش میں جونپور کے تارا پور کالونی میں واقع حضرت عبدالرحیم شاہؒ کے 63 ویں عرس تقاریب کا جوش و خروش کے انعقاد عمل میں آیا۔ سب سے پہلے عرس کے لیے شاہی پل سے چار مزار شریف پہنچی جہاں قومی یکجہتی کا ایک منفرد پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تاجر رہنما اندربھون سنگھ اندو نے شرکت کی۔
جونپور: حضرت عبدالرحیم شاہؒ کے 63ویں عرس کا انعقاد
جونپور کے تاجر رہنما اندربھون سنگھ اندو نے کہا کہ جونپور کی سر زمین ہمیشہ سے پیروں و فقیروں کی سر زمین رہی ہے جہاں سے ہر وقت امن و محبت اور انسانیت کا پیغام دیا جاتا رہا ہے اور آج بھی یہاں کے مزارات سے انسانیت کا پیغام جاری ہے۔
اس موقع پر اندربھون سنگھ اندو نے کہا کہ جونپور کی سر زمین ہمیشہ سے پیروں و فقیروں کی سر زمین رہی ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خادم عالم ازہری نے حضرت عبدالرحیم شاہؒ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چشتیہ سلسلہ کے عظیم بزرگوں نے سماجی برائیوں کو مٹانے کےلیے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیا تھا اور ہمیشہ عبادت و مجاہدہ میں مشغول رہا کرتے تھے۔
عرس مبارک کے موقع پر نعت و قوالی اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں عقیدت مندوں کی جانب سے مزار پر گلپوشی و چادر پوشی کی گئی۔ عرق تقاریب میں عارف حبیب، ریاض الحق، تاج محمد، منیش سنگھ، ایم ایچ صدیقی، اخلاق، سراج، استقبال قریشی، گڈو موریہ، عبدالجبار، منا چشتی، نظم عالم، ذیشان حیدر، سونو چشتی و دیگر موجود تھے۔